حیدرآباد،29جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تلنگانہ یوتھ کانگریس کے لیڈر اور آندھرا پردیش کے سابق وزیر کے بیٹے وکرم گوڑ کو ان کے گھر میں مبینہ طور پر گولی مار دی گئی۔پولیس نے یہ معلومات دیں۔تقریباََ 30سال کے وکرم آندھرا پردیش کے سابق وزیر ایم مکیش گوڑ کے بیٹے ہیں۔شہر کے رہائشی علاقے فلم نگر میں واقع رہائش گاہ میں جمعہ کو وکرم خونی حالت میں ملے تھے،انہیں گولی لگی تھی،پولیس نے بتایا کہ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔پولیس ڈپٹی کمشنر (مغربی علاقے)اے وینکٹیشور راؤ نے کہاکہ یہ واقعہ کل صبح تین سے ساڑھے تین بجے کے درمیان ہے۔وکرم کی بیوی کی شکایت کے بعد پولیس نے آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت قتل کی کوشش اور اسلحہ ایکٹ سے متعلق مقدمہ درج کر لیا ہے۔معاملے کی تحقیقات کرکے حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے پولیس کی 10ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے۔حیدرآباد کے پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے بتایا کہ وکرم کی بیوی شپالی ایم کی جانب سے کی گئی شکایت کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے ان کے شوہر پر گولی چلائی۔اس کے بعد وہ انہیں اپنی گاڑی سے ایک نجی ہسپتال لے گئیں۔ریڈی نے بتایا کہ شپالی کی جانب سے بتائے گئے واقعات کے مطابق وہ لوگ مندر جانے کی تیاری کر رہے تھے اور وکرم اپنی بیوی کا انتظار کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق اب ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔